سورۃ القلم (68): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ القَلَمِ

52 آیات · مکی · پارہ 29

سورۃ القلم (68) - Muslim Alim

سورۃ القلم کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ ﴿١﴾

Noon; walqalami wa maa yasturoon

1 نٓ۔ قلم کی اور جو (اہل قلم) لکھتے ہیں اس کی قسم

مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍۢ ﴿٢﴾

Maa anta bini'mati Rabbika bimajnoon

2 کہ (اے محمدﷺ) تم اپنے پروردگار کے فضل سے دیوانے نہیں ہو

وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍۢ ﴿٣﴾

Wa inna laka la ajran ghaira mamnoon

3 اور تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍۢ ﴿٤﴾

Wa innaka la'alaa khuluqin 'azeem

4 اور اخلاق تمہارے بہت (عالی) ہیں

فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ ﴿٥﴾

Fasatubsiru wa yubsiroon

5 سو عنقریب تم بھی دیکھ لو گے اور یہ (کافر) بھی دیکھ لیں گے

بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ ﴿٦﴾

Bi ayyikumul maftoon

6 کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ ﴿٧﴾

Innaa Rabbaka Huwa a'lamu biman dalla 'an sabeelihee wa Huwa a'lamu bilmuhtadeen

7 تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور ان کو بھی خوب جانتا ہے جو سیدھے راستے پر چل رہے ہیں

فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ ﴿٨﴾

Falaa tuti'il mukazzibeen

8 تو تم جھٹلانے والوں کا کہا نہ ماننا

وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ ﴿٩﴾

Waddoo law tudhinu fa-yudhinoon

9 یہ لوگ چاہتے ہیں کہ تم نرمی اختیار کرو تو یہ بھی نرم ہوجائیں

وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍۢ مَّهِينٍ ﴿١٠﴾

Wa laa tuti' kulla hallaa fim maheen

10 اور کسی ایسے شخص کے کہے میں نہ آجانا جو بہت قسمیں کھانے والا ذلیل اوقات ہے

هَمَّازٍۢ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍۢ ﴿١١﴾

Hammaazim mash shaaa'im binameem

11 طعن آمیز اشارتیں کرنے والا چغلیاں لئے پھرنے والا

مَّنَّاعٍۢ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ﴿١٢﴾

Mannaa'il lilkhairi mu'tadin aseem

12 مال میں بخل کرنے والا حد سے بڑھا ہوا بدکار

عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ ﴿١٣﴾

'Utullim ba'da zaalika zaneem

13 سخت خو اور اس کے علاوہ بدذات ہے

أَن كَانَ ذَا مَالٍۢ وَبَنِينَ ﴿١٤﴾

An kaana zaa maalinw-wa baneen

14 اس سبب سے کہ مال اور بیٹے رکھتا ہے

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٥﴾

Izaa tutlaa 'alaihi aayaatunaa qaala asaateerul awwaleen

15 جب اس کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ ﴿١٦﴾

Sanasimuhoo 'alal khurtoom

16 ہم عنقریب اس کی ناک پر داغ لگائیں گے

إِنَّا بَلَوْنَٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ ﴿١٧﴾

Innaa balawnaahum kamaa balawnaaa As-haabal jannati iz 'aqsamoo la-yasri munnahaa musbiheen

17 ہم نے ان لوگوں کی اسی طرح آزمائش کی ہے جس طرح باغ والوں کی آزمائش کی تھی۔ جب انہوں نے قسمیں کھا کھا کر کہا کہ صبح ہوتے ہوتے ہم اس کا میوہ توڑ لیں گے

وَلَا يَسْتَثْنُونَ ﴿١٨﴾

Wa laa yastasnoon

18 اور انشاء الله نہ کہا

فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌۭ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ ﴿١٩﴾

Fataafa 'alaihaa taaa'i fum mir rabbika wa hum naaa'imoon

19 سو وہ ابھی سو ہی رہے تھے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (راتوں رات) اس پر ایک آفت پھر گئی

فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ ﴿٢٠﴾

Fa asbahat kassareem

20 تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی

فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ ﴿٢١﴾

Fatanaadaw musbiheen

21 جب صبح ہوئی تو وہ لوگ ایک دوسرے کو پکارنے لگے

أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰرِمِينَ ﴿٢٢﴾

Anighdoo 'alaa harsikum in kuntum saarimeen

22 اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جا پہنچو

فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَٰفَتُونَ ﴿٢٣﴾

Fantalaqoo wa hum yatakhaafatoon

23 تو وہ چل پڑے اور آپس میں چپکے چپکے کہتے جاتے تھے

أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌۭ ﴿٢٤﴾

Al laa yadkhulannahal yawma 'alaikum miskeen

24 آج یہاں تمہارے پاس کوئی فقیر نہ آنے پائے

وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍۢ قَٰدِرِينَ ﴿٢٥﴾

Wa ghadaw 'alaa hardin qaadireen

25 اور کوشش کے ساتھ سویرے ہی جا پہنچے (گویا کھیتی پر) قادر ہیں

فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ ﴿٢٦﴾

Falammaa ra awhaa qaalooo innaa ladaaalloon

26 جب باغ کو دیکھا تو (ویران) کہنے لگے کہ ہم رستہ بھول گئے ہیں

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ﴿٢٧﴾

Bal nahnu mahroomoon

27 نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ ﴿٢٨﴾

Qaala awsatuhum alam aqul lakum law laa tusabbihoon

28 ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟

قَالُوا۟ سُبْحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٢٩﴾

Qaaloo subhaana rabbinaaa innaa kunnaa zaalimeen

29 (تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَلَٰوَمُونَ ﴿٣٠﴾

Fa aqbala ba'duhum 'alaa ba'diny yatalaawamoon

30 پھر لگے ایک دوسرے کو رو در رو ملامت کرنے

قَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ ﴿٣١﴾

Qaaloo yaa wailanaaa innaa kunnaa taagheen

31 کہنے لگے ہائے شامت ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے

عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًۭا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ ﴿٣٢﴾

'Asaa rabbunaaa any yubdilanaa khairam minhaaa innaaa ilaa rabbinaa raaghiboon

32 امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْءَاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ﴿٣٣﴾

Kazaalikal azaab, wa la'azaabul aakhirati akbar; law kaanoo ya'lamoon

33 (دیکھو) عذاب یوں ہوتا ہے۔ اور آخرت کا عذاب اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٣٤﴾

Inna lilmuttaqeena 'inda rabbihim jannaatin na'eem

34 پرہیزگاروں کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں نعمت کے باغ ہیں

أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٣٥﴾

Afanaj'alul muslimeena kalmujrimeen

35 کیا ہم فرمانبرداروں کو نافرمانوں کی طرف (نعمتوں سے) محروم کردیں گے؟

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿٣٦﴾

Maa lakum kaifa tahhkumoon

36 تمہیں کیا ہوگیا ہے کیسی تجویزیں کرتے ہو؟

أَمْ لَكُمْ كِتَٰبٌۭ فِيهِ تَدْرُسُونَ ﴿٣٧﴾

Am lakum kitaabun feehi tadrusoon

37 کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں (یہ) پڑھتے ہو

إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ ﴿٣٨﴾

Inna lakum feehi lamaa takhaiyaroon

38 کہ جو چیز تم پسند کرو گے وہ تم کو ضرور ملے گی

أَمْ لَكُمْ أَيْمَٰنٌ عَلَيْنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ ﴿٣٩﴾

Am lakum aymaanun 'alainaa baalighatun ilaa yawmil qiyaamati inna lakum lamaa tahkumoon

39 یا تم نے ہم سے قسمیں لے رکھی ہیں جو قیامت کے دن تک چلی جائیں گی کہ جس شے کا تم حکم کرو گے وہ تمہارے لئے حاضر ہوگی

سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ ﴿٤٠﴾

Salhum ayyuhum bizaa lika za'eem

40 ان سے پوچھو کہ ان میں سے اس کا کون ذمہ لیتا ہے؟

أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَٰدِقِينَ ﴿٤١﴾

Am lahum shurakaaa'u falyaatoo bishurakaaa 'ihim in kaanoo saadiqeen

41 کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍۢ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٤٢﴾

Yawma yukshafu 'am saaqinw wa yud'awna ilas sujoodi falaa yastatee'oon

42 جس دن پنڈلی سے کپڑا اٹھا دیا جائے گا اور کفار سجدے کے لئے بلائے جائیں گے تو سجدہ نہ کرسکیں گے

خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۭ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَٰلِمُونَ ﴿٤٣﴾

Khaashi'atan absaaruhum tarhaquhum zillatunw wa qad kaanoo yud'awna ilassujoodi wa hum saalimoon

43 ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی حالانکہ پہلے (اُس وقت) سجدے کے لئے بلاتے جاتے تھے جب کہ صحیح وسالم تھے

فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٤٤﴾

Fazarnee wa many yukazzibu bihaazal hadeesi sanastad rijuhum min haisu laa ya'lamoon

44 تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ ﴿٤٥﴾

Wa umlee lahum; inna kaidee mateen

45 اور میں ان کو مہلت دیئے جاتا ہوں میری تدبیر قوی ہے

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًۭا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍۢ مُّثْقَلُونَ ﴿٤٦﴾

Am tas'aluhum ajran fahum mim maghramim musqaloon

46 کیا تم ان سے کچھ اجر مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ ﴿٤٧﴾

Am 'indahumul ghaibu fahum yaktuboon

47 یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں

فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌۭ ﴿٤٨﴾

Fasbir lihkmi rabbika wa laa takun kasaahibil boot; iz naadaa wa huwa makzoom

48 تو اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو اور مچھلی (کا لقمہ ہونے) والے یونس کی طرح رہو نا کہ انہوں نے (خدا) کو پکارا اور وہ (غم و) غصے میں بھرے ہوئے تھے

لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌۭ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌۭ ﴿٤٩﴾

Law laaa an tadaara kahoo ni'matum mir rabbihee lanubiza bil'araaa'i wa huwa mazmoom

49 اگر تمہارے پروردگار کی مہربانی ان کی یاوری نہ کرتی تو وہ چٹیل میدان میں ڈال دیئے جاتے اور ان کا حال ابتر ہوجاتا

فَٱجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٥٠﴾

Fajtabaahu rabbuhoo faja'alahoo minas saaliheen

50 پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا

وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌۭ ﴿٥١﴾

Wa iny-yakaadul lazeena kafaroo la-yuzliqoonaka biabsaarihim lammaa saml'uz-Zikra wa yaqooloona innahoo lamajnoon

51 اور کافر جب (یہ) نصیحت (کی کتاب) سنتے ہیں تو یوں لگتے ہیں کہ تم کو اپنی نگاہوں سے پھسلا دیں گے اور کہتے یہ تو دیوانہ ہے

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ ﴿٥٢﴾

Wa maa huwa illaa zikrul lil'aalameen

52 اور (لوگو) یہ (قرآن) اہل عالم کے لئے نصیحت ہے

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ القلم میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ القلم میں 52 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 68ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ القلم مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…