سورۃ الليل (92): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ اللَّيۡلِ

21 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ الليل (92) - Muslim Alim

سورۃ الليل کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ﴿١﴾

Wallaili izaa yaghshaa

1 رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ﴿٢﴾

Wannahaari izaa tajalla

2 اور دن کی قسم جب چمک اٹھے

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٣﴾

Wa maa khalaqaz zakara wal unthaa

3 اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ﴿٤﴾

Inna sa'yakum lashattaa

4 کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ﴿٥﴾

Fa ammaa man a'taa wattaqaa

5 تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٦﴾

Wa saddaqa bil husnaa

6 اور نیک بات کو سچ جانا

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٧﴾

Fasanu yassiruhoo lilyusraa

7 اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ﴿٨﴾

Wa ammaa mam bakhila wastaghnaa

8 اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ﴿٩﴾

Wa kazzaba bil husnaa

9 اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ﴿١٠﴾

Fasanu yassiruhoo lil'usraa

10 اسے سختی میں پہنچائیں گے

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ﴿١١﴾

Wa maa yughnee 'anhu maaluhooo izaa taraddaa

11 اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ﴿١٢﴾

Inna 'alainaa lal hudaa

12 ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے

وَإِنَّ لَنَا لَلْءَاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ﴿١٣﴾

Wa inna lanaa lal Aakhirata wal oolaa

13 اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ ﴿١٤﴾

Fa anzartukum naaran talazzaa

14 سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ﴿١٥﴾

Laa yaslaahaaa illal ashqaa

15 اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿١٦﴾

Allazee kazzaba wa tawallaa

16 جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ﴿١٧﴾

Wa sa yujannnabuhal atqaa

17 اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ﴿١٨﴾

Allazee yu'tee maalahoo yatazakkaa

18 جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ ﴿١٩﴾

Wa maa li ahadin 'indahoo min ni'matin tujzaaa

19 اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٢٠﴾

Illab tighaaa'a wajhi rabbihil a 'laa

20 بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ﴿٢١﴾

Wa lasawfa yardaa

21 اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ الليل میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الليل میں 21 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 92ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ الليل مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…