سورۃ المدثر (74): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ المُدَّثِّرِ

56 آیات · مکی · پارہ 29

سورۃ المدثر (74) - Muslim Alim

سورۃ المدثر کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ ﴿١﴾

Yaaa ayyuhal muddassir

1 اے (محمدﷺ) جو کپڑا لپیٹے پڑے ہو

قُمْ فَأَنذِرْ ﴿٢﴾

Qum fa anzir

2 اُٹھو اور ہدایت کرو

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ ﴿٣﴾

Wa rabbaka fakabbir

3 اور اپنے پروردگار کی بڑائی کرو

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ ﴿٤﴾

Wa siyaabaka fatahhir

4 اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو

وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ ﴿٥﴾

Warrujza fahjur

5 اور ناپاکی سے دور رہو

وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ ﴿٦﴾

Wa laa tamnun tastaksir

6 اور (اس نیت سے) احسان نہ کرو کہ اس سے زیادہ کے طالب ہو

وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ ﴿٧﴾

Wa li Rabbika fasbir

7 اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو

فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ ﴿٨﴾

Fa izaa nuqira fin naaqoor

8 جب صور پھونکا جائے گا

فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍۢ يَوْمٌ عَسِيرٌ ﴿٩﴾

Fazaalika yawma 'iziny yawmun 'aseer

9 وہ دن کا مشکل دن ہوگا

عَلَى ٱلْكَٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍۢ ﴿١٠﴾

'Alal kaafireena ghayru yaseer

10 (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا

ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًۭا ﴿١١﴾

Zamee wa man khalaqtu waheedaa

11 ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًۭا مَّمْدُودًۭا ﴿١٢﴾

Wa ja'altu lahoo maalam mamdoodaa

12 اور مال کثیر دیا

وَبَنِينَ شُهُودًۭا ﴿١٣﴾

Wa baneena shuhoodaa

13 اور (ہر وقت اس کے پاس) حاضر رہنے والے بیٹے دیئے

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًۭا ﴿١٤﴾

Wa mahhattu lahoo tamheeda

14 اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دی

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ ﴿١٥﴾

Summa yat ma'u an azeed

15 ابھی خواہش رکھتا ہے کہ اور زیادہ دیں

كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِءَايَٰتِنَا عَنِيدًۭا ﴿١٦﴾

Kallaaa innahoo kaana li Aayaatinaa 'aneedaa

16 ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے

سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا ﴿١٧﴾

Sa urhiquhoo sa'oodaa

17 ہم اسے صعود پر چڑھائیں گے

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ ﴿١٨﴾

Innahoo fakkara wa qaddar

18 اس نے فکر کیا اور تجویز کی

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ﴿١٩﴾

Faqutila kayfa qaddar

19 یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ ﴿٢٠﴾

Summa qutila kaifa qaddar

20 پھر یہ مارا جائے اس نے کیسی تجویز کی

ثُمَّ نَظَرَ ﴿٢١﴾

Summa nazar

21 پھر تامل کیا

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ﴿٢٢﴾

Summa 'abasa wa basar

22 پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا

ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ ﴿٢٣﴾

Summaa adbara wastakbar

23 پھر پشت پھیر کر چلا اور (قبول حق سے) غرور کیا

فَقَالَ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ يُؤْثَرُ ﴿٢٤﴾

Faqaala in haazaaa illaa sihruny yu'sar

24 پھر کہنے لگا کہ یہ تو جادو ہے جو (اگلوں سے) منتقل ہوتا آیا ہے

إِنْ هَٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ ﴿٢٥﴾

In haazaaa illaa qawlul bashar

25 (پھر بولا) یہ (خدا کا کلام نہیں بلکہ) بشر کا کلام ہے

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ ﴿٢٦﴾

Sa usleehi saqar

26 ہم عنقریب اس کو سقر میں داخل کریں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ ﴿٢٧﴾

Wa maaa adraaka maa saqar

27 اور تم کیا سمجھے کہ سقر کیا ہے؟

لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ ﴿٢٨﴾

Laa tubqee wa laa tazar

28 (وہ آگ ہے کہ) نہ باقی رکھے گی اور نہ چھوڑے گی

لَوَّاحَةٌۭ لِّلْبَشَرِ ﴿٢٩﴾

Lawwaahatul lilbashar

29 اور بدن جھلس کر سیاہ کردے گی

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ ﴿٣٠﴾

'Alaihaa tis'ata 'ashar

30 اس پر اُنیس داروغہ ہیں

وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَٰٓئِكَةًۭ ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةًۭ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَٰنًۭا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌۭ وَٱلْكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًۭا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ ﴿٣١﴾

Wa maaja''alnaaa As haaban naari illaa malaaa 'ikatanw wa maa ja'alnaa 'iddatahum illaa fitnatal lillazeena kafaroo liyastayqinal lazeena ootul kitaaba wa yazdaadal lazeena aamanooo eemaananw wa laa yartaabal lazeena ootul kitaaba walmu'minoona wa liyaqoolal lazeena fee quloo bihim maradunw walkaafiroona maazaaa araadal laahu bihaazaa masalaa; kazaalika yudillul laahu many yashaaa'u wa yahdee many yashaaa'; wa maa ya'lamu junooda rabbika illaa hoo; wa maa hiya illaa zikraa lil bashar

31 اور ہم نے دوزخ کے داروغہ فرشتے بنائے ہیں۔ اور ان کا شمار کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کیا ہے (اور) اس لئے کہ اہل کتاب یقین کریں اور مومنوں کا ایمان اور زیادہ ہو اور اہل کتاب اور مومن شک نہ لائیں۔ اور اس لئے کہ جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے اور (جو) کافر (ہیں) کہیں کہ اس مثال (کے بیان کرنے) سے خدا کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح خدا جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور تمہارے پروردگار کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور یہ تو بنی آدم کے لئے نصیحت ہے

كَلَّا وَٱلْقَمَرِ ﴿٣٢﴾

Kallaa walqamar

32 ہاں ہاں (ہمیں) چاند کی قسم

وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ ﴿٣٣﴾

Wallaili adbar

33 اور رات کی جب پیٹھ پھیرنے لگے

وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ ﴿٣٤﴾

Wassub hi izaaa asfar

34 اور صبح کی جب روشن ہو

إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ ﴿٣٥﴾

Innahaa la ihdal kubar

35 کہ وہ (آگ) ایک بہت بڑی (آفت) ہے

نَذِيرًۭا لِّلْبَشَرِ ﴿٣٦﴾

Nazeeral lilbashar

36 (اور) بنی آدم کے لئے مؤجب خوف

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ ﴿٣٧﴾

Liman shaaa'a minkum any yataqaddama aw yata akhkhar

37 جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہنا چاہے

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ ﴿٣٨﴾

Kullu nafsim bim kasabat raheenah

38 ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے گرو ہے

إِلَّآ أَصْحَٰبَ ٱلْيَمِينِ ﴿٣٩﴾

Illaaa as haabal yameen

39 مگر داہنی طرف والے (نیک لوگ)

فِى جَنَّٰتٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٤٠﴾

Fee jannaatiny yata saaa'aloon

40 (کہ) وہ باغہائے بہشت میں (ہوں گے اور) پوچھتے ہوں گے

عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٤١﴾

'Anil mujrimeen

41 (یعنی آگ میں جلنے والے) گنہگاروں سے

مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ ﴿٤٢﴾

Maa salakakum fee saqar

42 کہ تم دوزخ میں کیوں پڑے؟

قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ ﴿٤٣﴾

Qaaloo lam naku minal musalleen

43 وہ جواب دیں گے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے تھے

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ ﴿٤٤﴾

Wa lam naku nut'imul miskeen

44 اور نہ فقیروں کو کھانا کھلاتے تھے

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ ﴿٤٥﴾

Wa kunnaa nakhoodu ma'al khaaa'ideen

45 اور اہل باطل کے ساتھ مل کر (حق سے) انکار کرتے تھے

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٤٦﴾

Wa kunnaa nukazzibu bi yawmid Deen

46 اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ ﴿٤٧﴾

Hattaaa ataanal yaqeen

47 یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَٰعَةُ ٱلشَّٰفِعِينَ ﴿٤٨﴾

Famaa tanfa'uhum shafaa'atush shaafi'een

48 (تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی

فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ ﴿٤٩﴾

Famaa lahum 'anittazkirati mu'rideen

49 ان کو کیا ہوا ہے کہ نصیحت سے روگرداں ہو رہے ہیں

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌۭ مُّسْتَنفِرَةٌۭ ﴿٥٠﴾

Ka annahum humurum mustanfirah

50 گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ ﴿٥١﴾

Farrat min qaswarah

51 (یعنی) شیر سے ڈر کر بھاگ جاتے ہیں

بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًۭا مُّنَشَّرَةًۭ ﴿٥٢﴾

Bal yureedu kullum ri'im minhum any yu'taa suhufam munashsharah

52 اصل یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھلی ہوئی کتاب آئے

كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْءَاخِرَةَ ﴿٥٣﴾

Kallaa bal laa yakhaafoonal aakhirah

53 ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کو آخرت کا خوف ہی نہیں

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌۭ ﴿٥٤﴾

Kallaaa innahoo tazkirah

54 کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ ﴿٥٥﴾

Fa man shaaa'a zakarah

55 تو جو چاہے اسے یاد رکھے

وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ ﴿٥٦﴾

Wa maa yazkuroona illaaa any yashaaa'al laah; Huwa ahlut taqwaa wa ahlul maghfirah

56 اور یاد بھی تب ہی رکھیں گے جب خدا چاہے۔ وہی ڈرنے کے لائق اور بخشش کا مالک ہے

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ المدثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المدثر میں 56 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 74ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ المدثر مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…