سورۃ المرسلات (77): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ المُرۡسَلَاتِ

50 آیات · مکی · پارہ 29

سورۃ المرسلات (77) - Muslim Alim

سورۃ المرسلات کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا ﴿١﴾

Wal mursalaati'urfaa

1 ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں

فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا ﴿٢﴾

Fal'aasifaati 'asfaa

2 پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں

وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا ﴿٣﴾

Wannaashiraati nashraa

3 اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں

فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا ﴿٤﴾

Falfaariqaati farqaa

4 پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں

فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ﴿٥﴾

Falmulqiyaati zikra

5 پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ﴿٦﴾

'Uzran aw nuzraa

6 تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ ﴿٧﴾

Innamaa too'adoona lawaaqi'

7 کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ﴿٨﴾

Fa izam nujoomu tumisat

8 جب تاروں کی چمک جاتی رہے

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ﴿٩﴾

Wa izas samaaa'u furijat

9 اور جب آسمان پھٹ جائے

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ﴿١٠﴾

Wa izal jibaalu nusifat

10 اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ﴿١١﴾

Wa izar Rusulu uqqitat

11 اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ﴿١٢﴾

Li ayyi yawmin ujjilat

12 بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ﴿١٣﴾

Li yawmil Fasl

13 فیصلے کے دن کے لئے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ﴿١٤﴾

Wa maaa adraaka maa yawmul fasl

14 اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٥﴾

Wailuny yawma 'izillilmukazzibeen

15 اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦﴾

Alam nuhlikil awwaleen

16 کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١٧﴾

Summa nutbi'uhumul aakhireen

17 پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿١٨﴾

Kazzlika naf'alu bilmujrimeen

18 ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿١٩﴾

Wailunw yawma 'izil lil mukazzibeen

19 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ ﴿٢٠﴾

Alam nakhlukkum mimmaaa'im maheen

20 کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟

فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ ﴿٢١﴾

Faja'alnaahu fee qaraarim makeen

21 اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا

إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٢٢﴾

Illaa qadrim ma'loom

22 ایک وقت معین تک

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ﴿٢٣﴾

Faqadarnaa fani'mal qaadiroon

23 پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٤﴾

Wailuny yawma 'izil lilmukazzibeen

24 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٢٥﴾

Alam naj'alil arda kifaataa

25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا

أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا ﴿٢٦﴾

Ahyaaa'anw wa amwaataa

26 یعنی) زندوں اور مردوں کو

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا ﴿٢٧﴾

Wa ja'alnaa feehaa rawaasiya shaamikhaatinw wa asqainaakum maaa'an furaataa

27 (بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٢٨﴾

Wailuny yawma 'izil lilmukazzibeen

28 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢٩﴾

Intaliqooo ilaa maa kuntum bihee tukazziboon

29 جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ ﴿٣٠﴾

Intaliqooo ilaa zillin zee salaasi shu'ab

30 (یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں

لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿٣١﴾

Laa zaleelinw wa laa yughnee minal lahab

31 نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ ﴿٣٢﴾

Innahaa tarmee bishararin kalqasr

32 اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل

كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ ﴿٣٣﴾

Ka annahoo jimaalatun sufr

33 گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٤﴾

Wailuny yawma 'izil lilmukazibeen

34 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٣٥﴾

Haazaa yawmu laa uantiqoon

35 یہ وہ دن ہے کہ (لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ﴿٣٦﴾

Wa laa yu'zanu lahum fa ya'taziroon

36 اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٣٧﴾

Wailunw yawma 'izil lilmukazzibeen

37 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ﴿٣٨﴾

Haaza yawmul fasli jama 'naakum wal awwaleen

38 یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ ﴿٣٩﴾

Fa in kaana lakum kaidun fakeedoon

39 اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٠﴾

Wailuny yawma'izil lilmukazzibeen

40 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٤١﴾

Innal muttaqeena fee zilaalinw wa 'uyoon

41 بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٤٢﴾

Wa fawaakiha mimmaa yastahoon

42 اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٤٣﴾

Kuloo washraboo haneee 'am bimaa kuntum ta'maloon

43 اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٤٤﴾

Innaa kazaalika najzil muhsineen

44 ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٥﴾

Wailuny yawma 'izil lilmuzkazzibeen

45 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿٤٦﴾

Kuloo wa tamatta'oo qaleelan innakum mujrimoon

46 (اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٧﴾

Wailunny yawma 'izil lilmukazzibeen

47 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿٤٨﴾

Wa izaa qeela lahumur ka'oo aa yarka'oon

48 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾

Wailunny yawma 'izil lilmukazzibeen

49 اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿٥٠﴾

Fabi ayyi hadeesim ba'dahoo yu'minoon

50 اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ المرسلات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المرسلات میں 50 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 77ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ المرسلات مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…