سورۃ العلق (96): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ العَلَقِ

19 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ العلق (96) - Muslim Alim

سورۃ العلق کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ ﴿١﴾

Iqra bismi rab bikal lazee khalaq

1 (اے محمدﷺ) اپنے پروردگار کا نام لے کر پڑھو جس نے (عالم کو) پیدا کیا

خَلَقَ ٱلْإِنسَٰنَ مِنْ عَلَقٍ ﴿٢﴾

Khalaqal insaana min 'alaq

2 جس نے انسان کو خون کی پھٹکی سے بنایا

ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ ﴿٣﴾

Iqra wa rab bukal akram

3 پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ ﴿٤﴾

Al lazee 'allama bil qalam

4 جس نے قلم کے ذریعے سے علم سکھایا

عَلَّمَ ٱلْإِنسَٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ ﴿٥﴾

'Al lamal insaana ma lam y'alam

5 اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَيَطْغَىٰٓ ﴿٦﴾

Kallaa innal insaana layatghaa

6 مگر انسان سرکش ہو جاتا ہے

أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ ﴿٧﴾

Ar-ra aahus taghnaa

7 جب کہ اپنے تیئں غنی دیکھتا ہے

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ ﴿٨﴾

Innna ilaa rabbikar ruj'aa

8 کچھ شک نہیں کہ (اس کو) تمہارے پروردگار ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ ﴿٩﴾

Ara-aital lazee yanhaa

9 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ ﴿١٠﴾

'Abdan iza sallaa

10 (یعنی) ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھنے لگتا ہے

أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ ﴿١١﴾

Ara-aita in kana 'alal hudaa

11 بھلا دیکھو تو اگر یہ راہِ راست پر ہو

أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ ﴿١٢﴾

Au amara bit taqwaa

12 یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا)

أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ ﴿١٣﴾

Ara-aita in kaz zaba wa ta walla

13 اور دیکھو تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ ﴿١٤﴾

Alam y'alam bi-an nal lahaa yaraa

14 کیااس کو معلوم نہیں کہ خدا دیکھ رہا ہے

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ ﴿١٥﴾

Kalla la illam yantahi la nasfa'am bin nasiyah

15 دیکھو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اس کی) پیشانی کے بال پکڑ گھسیٹیں گے

نَاصِيَةٍۢ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍۢ ﴿١٦﴾

Nasiyatin kazi batin khaatiyah

16 یعنی اس جھوٹے خطاکار کی پیشانی کے بال

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ ﴿١٧﴾

Fal yad'u naadiyah

17 تو وہ اپنے یاروں کی مجلس کو بلالے

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ ﴿١٨﴾

Sanad 'uz zabaaniyah

18 ہم بھی اپنے موکلانِ دوزخ کو بلا لیں گے

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩ ﴿١٩﴾

Kalla; la tuti'hu wasjud waqtarib

19 دیکھو اس کا کہا نہ ماننا اور قربِ (خدا) حاصل کرتے رہنا

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ العلق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العلق میں 19 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 96ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ العلق مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…