سورۃ الغاشية (88): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ الغَاشِيَةِ

26 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ الغاشية (88) - Muslim Alim

سورۃ الغاشية کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ ﴿١﴾

Hal ataaka hadeesul ghaashiyah

1 بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ ﴿٢﴾

Wujoohuny yawma 'izin khaashi'ah

2 اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

عَامِلَةٌۭ نَّاصِبَةٌۭ ﴿٣﴾

'Aamilatun naasibah

3 سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةًۭ ﴿٤﴾

Taslaa naaran haamiyah

4 دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍۢ ﴿٥﴾

Tusqaa min 'aynin aaniyah

5 ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍۢ ﴿٦﴾

Laisa lahum ta'aamun illaa min daree'

6 اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍۢ ﴿٧﴾

Laa yusminu wa laa yughnee min joo'

7 جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاعِمَةٌۭ ﴿٨﴾

Wujoohuny yawma 'izin naa'imah

8 اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌۭ ﴿٩﴾

Lisa'yihaa raadiyah

9 اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ ﴿١٠﴾

Fee jannatin 'aaliyah

10 بہشت بریں میں

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةًۭ ﴿١١﴾

Laa tasma'u feehaa laaghiyah

11 وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

فِيهَا عَيْنٌۭ جَارِيَةٌۭ ﴿١٢﴾

Feehaa 'aynun jaariyah

12 اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

فِيهَا سُرُرٌۭ مَّرْفُوعَةٌۭ ﴿١٣﴾

Feehaa sururum marfoo'ah

13 وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

وَأَكْوَابٌۭ مَّوْضُوعَةٌۭ ﴿١٤﴾

Wa akwaabum mawdoo 'ah

14 اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌۭ ﴿١٥﴾

Wa namaariqu masfoofah

15 اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ﴿١٦﴾

Wa zaraabiyyu mabsoosah

16 اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ﴿١٧﴾

Afalaa yanzuroona ilalibili kaifa khuliqat

17 یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ﴿١٨﴾

Wa ilas samaaa'i kaifa rufi'at

18 اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ﴿١٩﴾

Wa ilal jibaali kaifa nusibat

19 اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ﴿٢٠﴾

Wa ilal ardi kaifa sutihat

20 اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌۭ ﴿٢١﴾

Fazakkir innama anta Muzakkir

21 تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ﴿٢٢﴾

Lasta 'alaihim bimusaitir

22 تم ان پر داروغہ نہیں ہو

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ﴿٢٣﴾

Illaa man tawallaa wa kafar

23 ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ ﴿٢٤﴾

Fa yu'azzibuhul laahul 'azaabal akbar

24 تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ ﴿٢٥﴾

Innaa ilainaaa iyaabahum

25 بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ﴿٢٦﴾

Summa inna 'alainaa hisaabahum

26 پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ الغاشية میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الغاشية میں 26 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 88ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ الغاشية مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…