سورۃ الطارق (86): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ الطَّارِقِ

17 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ الطارق (86) - Muslim Alim

سورۃ الطارق کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾

Wassamaaa'i wattaariq

1 آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾

Wa maaa adraaka mattaariq

2 اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾

Annajmus saaqib

3 وہ تارا ہے چمکنے والا

إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾

In kullu nafsil lammaa 'alaihaa haafiz

4 کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾

Fal yanzuril insaanu mimma khuliq

5 تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے

خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾

Khuliqa mim maaa'in daafiq

6 وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾

Yakhruju mim bainissulbi wat taraaa'ib

7 جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾

Innahoo 'alaa raj'ihee laqaadir

8 بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾

Yawma tublas saraaa'ir

9 جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿١٠﴾

Famaa lahoo min quwwatinw wa laa naasir

10 تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾

Wassamaaa'i zaatir raj'

11 آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿١٢﴾

Wal ardi zaatis sad'

12 اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿١٣﴾

Innahoo laqawlun fasl

13 کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿١٤﴾

Wa maa huwa bil hazl

14 اور بیہودہ بات نہیں ہے

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿١٥﴾

Innahum yakeedoona kaidaa

15 یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں

وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿١٦﴾

Wa akeedu kaidaa

16 اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں

فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿١٧﴾

Famahhilil kaafireena amhilhum ruwaidaa

17 تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ الطارق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الطارق میں 17 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 86ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ الطارق مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…