سورۃ البروج (85): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ البُرُوجِ

22 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ البروج (85) - Muslim Alim

سورۃ البروج کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ ﴿١﴾

Wassamaaa'i zaatil burooj

1 آسمان کی قسم جس میں برج ہیں

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ ﴿٢﴾

Wal yawmil maw'ood

2 اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے

وَشَاهِدٍۢ وَمَشْهُودٍۢ ﴿٣﴾

Wa shaahidinw wa mashhood

3 اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ ﴿٤﴾

Qutila as haabul ukhdood

4 کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ ﴿٥﴾

Annaari zaatil waqood

5 (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌۭ ﴿٦﴾

Iz hum 'alaihaa qu'ood

6 جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌۭ ﴿٧﴾

Wa hum 'alaa maa yaf'aloona bilmu 'mineena shuhood

7 اور جو (سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے

وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ﴿٨﴾

Wa maa naqamoo minhum illaaa aiyu'minoo billaahil 'azeezil Hameed

8 ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ ﴿٩﴾

Allazee lahoo mulkus samaawaati wal ard; wallaahu 'alaa kulli shai 'in Shaheed

9 وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ ﴿١٠﴾

Innal lazeena fatanul mu'mineena wal mu'minaati summa lam yatooboo falahum 'azaabu Jahannama wa lahum 'azaabul hareeq

10 جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ ﴿١١﴾

Innal lazeena aamanoo wa 'amilus saalihaati lahum Jannaatun tajree min tahtihal anhaar; zaalikal fawzul kabeer

11 (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿١٢﴾

Inna batsha Rabbika lashadeed

12 بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے

إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ﴿١٣﴾

Innahoo Huwa yubdi'u wa yu'eed

13 وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ (زندہ) کرے گا

وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ ﴿١٤﴾

Wa Huwal Ghafoorul Wadood

14 اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ ﴿١٥﴾

Zul 'Arshil Majeed

15 عرش کا مالک بڑی شان والا

فَعَّالٌۭ لِّمَا يُرِيدُ ﴿١٦﴾

Fa' 'aalul limaa yureed

16 جو چاہتا ہے کر دیتا ہے

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ ﴿١٧﴾

Hal ataaka hadeesul junood

17 بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ﴿١٨﴾

Fir'awna wa Samood

18 (یعنی) فرعون اور ثمود کا

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍۢ ﴿١٩﴾

Balil lazeena kafaroo fee takzeeb

19 لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں

وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ﴿٢٠﴾

Wallaahu minw waraaa'ihim muheet

20 اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌۭ مَّجِيدٌۭ ﴿٢١﴾

Bal huwa Quraanum Majeed

21 (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے

فِى لَوْحٍۢ مَّحْفُوظٍۭ ﴿٢٢﴾

Fee Lawhim Mahfooz

22 لوح محفوظ میں (لکھا ہوا)

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ البروج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البروج میں 22 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 85ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ البروج مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…