سورۃ النبأ (78): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ النَّبَإِ

40 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ النبأ (78) - Muslim Alim

سورۃ النبأ کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ ﴿١﴾

'Amma Yatasaa-aloon

1 (یہ) لوگ کس چیز کی نسبت پوچھتے ہیں؟

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٢﴾

'Anin-nabaa-il 'azeem

2 (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ ﴿٣﴾

Allazi hum feehi mukh talifoon

3 جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں

كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ﴿٤﴾

Kallaa sa y'alamoon

4 دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ ﴿٥﴾

Thumma kallaa sa y'alamoon

5 پھر دیکھو یہ عنقریب جان لیں گے

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَٰدًۭا ﴿٦﴾

Alam naj'alil arda mihaa da

6 کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا

وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًۭا ﴿٧﴾

Wal jibaala au taada

7 اور پہاڑوں کو (ا س کی) میخیں (نہیں ٹھہرایا؟)

وَخَلَقْنَٰكُمْ أَزْوَٰجًۭا ﴿٨﴾

Wa khalaq naakum azwaaja

8 (بے شک بنایا) اور تم کو جوڑا جوڑابھی پیدا کیا

وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًۭا ﴿٩﴾

Waja'alnan naumakum subata

9 اور نیند کو تمہارے لیے (موجب) آرام بنایا

وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًۭا ﴿١٠﴾

Waja'alnal laila libasa

10 اور رات کو پردہ مقرر کیا

وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًۭا ﴿١١﴾

Waja'alnan nahara ma 'aasha

11 اور دن کو معاش (کا وقت) قرار دیا

وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًۭا شِدَادًۭا ﴿١٢﴾

Wa banaina fauqakum sab 'an shi daada

12 اور تمہارے اوپر سات مضبوط (آسمان) بنائے

وَجَعَلْنَا سِرَاجًۭا وَهَّاجًۭا ﴿١٣﴾

Waja'alna siraajaw wah haaja

13 اور (آفتاب کا) روشن چراغ بنایا

وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءًۭ ثَجَّاجًۭا ﴿١٤﴾

Wa anzalna minal m'usiraati maa-an saj-jaaja

14 اور نچڑتے بادلوں سے موسلا دھار مینہ برسایا

لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّۭا وَنَبَاتًۭا ﴿١٥﴾

Linukh rija bihee habbaw wana baata

15 تاکہ اس سے اناج اور سبزہ پیدا کریں

وَجَنَّٰتٍ أَلْفَافًا ﴿١٦﴾

Wa jan naatin alfafa

16 اور گھنے گھنے باغ

إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَٰتًۭا ﴿١٧﴾

Inna yaumal-fasli kana miqaata

17 بےشک فیصلہ کا دن مقرر ہے

يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًۭا ﴿١٨﴾

Yauma yun fakhu fis-soori fataa toona afwaaja

18 جس دن صور پھونکا جائے گا تو تم لوگ غٹ کے غٹ آ موجود ہو گے

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًۭا ﴿١٩﴾

Wa futiha tis samaa-u fakaanat abwaaba

19 اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہو جائیں گے

وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا ﴿٢٠﴾

Wa suyyi raatil jibaalu fa kaanat saraaba

20 اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًۭا ﴿٢١﴾

Inna jahan nama kaanat mirsaada

21 بےشک دوزخ گھات میں ہے

لِّلطَّٰغِينَ مَـَٔابًۭا ﴿٢٢﴾

Lit taa gheena ma aaba

22 (یعنی) سرکشوں کا وہی ٹھکانہ ہے

لَّٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًۭا ﴿٢٣﴾

Laa bitheena feehaa ahqaaba

23 اس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًۭا وَلَا شَرَابًا ﴿٢٤﴾

Laa ya zooqoona feeha bar daw walaa sharaaba

24 وہاں نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے۔ نہ (کچھ) پینا (نصیب ہو گا)

إِلَّا حَمِيمًۭا وَغَسَّاقًۭا ﴿٢٥﴾

Illa hamee maw-wa ghas saaqa

25 مگر گرم پانی اور بہتی پیپ

جَزَآءًۭ وِفَاقًا ﴿٢٦﴾

Jazaa-aw wi faaqa

26 (یہ) بدلہ ہے پورا پورا

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًۭا ﴿٢٧﴾

Innahum kaanu laa yarjoona hisaaba

27 یہ لوگ حساب (آخرت) کی امید ہی نہیں رکھتے تھے

وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابًۭا ﴿٢٨﴾

Wa kazzabu bi aayaa tina kizzaba

28 اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے

وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَٰهُ كِتَٰبًۭا ﴿٢٩﴾

Wa kulla shai-in ahsai naahu kitaa ba

29 اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا ﴿٣٠﴾

Fa zooqoo falan-nazee dakum ill-laa azaaba

30 سو (اب) مزہ چکھو۔ ہم تم پر عذاب ہی بڑھاتے جائیں گے

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا ﴿٣١﴾

Inna lil mutta qeena mafaaza

31 بے شک پرہیز گاروں کے لیے کامیابی ہے

حَدَآئِقَ وَأَعْنَٰبًۭا ﴿٣٢﴾

Hadaa-iqa wa a'anaa ba

32 (یعنی) باغ اور انگور

وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًۭا ﴿٣٣﴾

Wa kaawa 'iba at raaba

33 اور ہم عمر نوجوان عورتیں

وَكَأْسًۭا دِهَاقًۭا ﴿٣٤﴾

Wa ka'san di haaqa

34 اور شراب کے چھلکتے ہوئے گلاس

لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًۭا وَلَا كِذَّٰبًۭا ﴿٣٥﴾

Laa yasma'oona fiha lagh waw walaa kizzaba

35 وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)

جَزَآءًۭ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًۭا ﴿٣٦﴾

Jazaa-am mir-rabbika ataa-an hisaaba

36 یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے صلہ ہے انعام کثیر

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًۭا ﴿٣٧﴾

Rabbis samaa waati wal ardi wa maa baina humar rahmaani laa yam likoona minhu khi taaba

37 وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ صَفًّۭا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًۭا ﴿٣٨﴾

Yauma yaqoo mur roohu wal malaa-ikatu saf-fal laa yata kalla moona illa man azina lahur rahmaanu wa qaala sawaaba

38 جس دن روح (الامین) اور فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گے تو کوئی بول نہ سکے گا مگر جس کو (خدائے رحمٰن) اجازت بخشے اور اس نے بات بھی درست کہی ہو

ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا ﴿٣٩﴾

Zaalikal yaumul haqqu faman shaa-at ta khaaza ill-laa rabbihi ma-aaba

39 یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے

إِنَّآ أَنذَرْنَٰكُمْ عَذَابًۭا قَرِيبًۭا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا ﴿٤٠﴾

In naa anzar naakum azaaban qareebaiy-yauma yan zurul marr-u maa qaddamat yadaahu wa ya qoolul-kaafiru yaa lai tanee kuntu turaaba

40 ہم نے تم کو عذاب سے جو عنقریب آنے والا ہے آگاہ کر دیا ہے جس دن ہر شخص ان (اعمال) کو جو اس نے آگے بھیجے ہوں گے دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ اے کاش میں مٹی ہوتا

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ النبأ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ النبأ میں 40 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 78ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ النبأ مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…