سورۃ التكوير (81): عربی متن اور اردو ترجمہ

سُورَةُ التَّكۡوِيرِ

29 آیات · مکی · پارہ 30

سورۃ التكوير (81) - Muslim Alim

سورۃ التكوير کا مکمل متن، آیت بہ آیت

ہر آیت عربی (رسم عثمانی)، رومن تلفظ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دی گئی ہے۔ تلاوت سننے کے لیے ہمارا صفحہ قرآن آڈیو کھولیں اور یہ سورت منتخب کریں؛ تلاوت کے قواعد تجوید کے صفحے پر بیان کیے گئے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ ﴿١﴾

Izash shamsu kuwwirat

1 جب سورج لپیٹ لیا جائے گا

وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ ﴿٢﴾

Wa izan nujoomun kadarat

2 جب تارے بےنور ہو جائیں گے

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ ﴿٣﴾

Wa izal jibaalu suyyirat

3 اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ ﴿٤﴾

Wa izal 'ishaaru 'uttilat

4 اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی

وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ ﴿٥﴾

Wa izal wuhooshu hushirat

5 اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ ﴿٦﴾

Wa izal bihaaru sujjirat

6 اور جب دریا آگ ہو جائیں گے

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ ﴿٧﴾

Wa izan nufoosu zuwwijat

7 اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی

وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ ﴿٨﴾

Wa izal maw'oodatu su'ilat

8 اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا

بِأَىِّ ذَنۢبٍۢ قُتِلَتْ ﴿٩﴾

Bi ayyi zambin qutilat

9 کہ وہ کس گناہ پرماری گئی

وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴿١٠﴾

Wa izas suhufu nushirat

10 اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ ﴿١١﴾

Wa izas samaaa'u kushitat

11 اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی

وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ﴿١٢﴾

Wa izal jaheemu su'-'irat

12 اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی

وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ﴿١٣﴾

Wa izal jannatu uzlifat

13 اور بہشت جب قریب لائی جائے گی

عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّآ أَحْضَرَتْ ﴿١٤﴾

'Alimat nafsum maaa ahdarat

14 تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ ﴿١٥﴾

Falaaa uqsimu bil khunnas

15 ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں

ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ ﴿١٦﴾

Al jawaaril kunnas

16 (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں

وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ﴿١٧﴾

Wallaili izaa 'as'as

17 اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے

وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ﴿١٨﴾

Wassubhi izaa tanaffas

18 اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے

إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿١٩﴾

Innahoo laqawlu rasoolin kareem

19 کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ ﴿٢٠﴾

Zee quwwatin 'inda zil 'arshi makeen

20 جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے

مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ ﴿٢١﴾

Mutaa'in samma ameen

21 سردار (اور) امانت دار ہے

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ ﴿٢٢﴾

Wa maa saahibukum bimajnoon

22 اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں

وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢٣﴾

Wa laqad ra aahu bilufuqil mubeen

23 بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے

وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ ﴿٢٤﴾

Wa maa huwa 'alal ghaibi bidaneen

24 اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں

وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ ﴿٢٥﴾

Wa maa huwa biqawli shaitaanir rajeem

25 اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ﴿٢٦﴾

Fa ayna tazhaboon

26 پھر تم کدھر جا رہے ہو

إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٧﴾

In huwa illaa zikrul lil'aalameen

27 یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ﴿٢٨﴾

Liman shaaa'a minkum ai yastaqeem

28 (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٩﴾

Wa maa tashaaa'oona illaaa ai yashaaa 'al laahu Rabbul 'Aalameen

29 اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

ماخذ: رسم عثمانی میں عربی متن (تنزیل ایڈیشن)؛ اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری؛ تلفظ عام لاطینی حروف میں۔ رومن تلفظ ادائیگی میں مدد دیتا ہے لیکن ہر عربی حرف کو ادا نہیں کر سکتا۔

اشتہار
اکثر پوچھے جانے والے سوالات

آپ شاید سوچ رہے ہوں…

سورۃ التكوير میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التكوير میں 29 آیات ہیں۔ مصحف کی ترتیب میں یہ 81ویں سورت ہے۔

کیا سورۃ التكوير مکی ہے یا مدنی؟

معیاری مصحف کی درجہ بندی کے مطابق یہ مکی سورت ہے۔

کوئز

اسلام کے بارے میں اپنی معلومات آزمائیں

تین سوال، پھر جتنے چاہیں نئے مرحلے۔

سوالات لوڈ ہو رہے ہیں…